• news

تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کی مخالفت نہیں کی: شیریں مزاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے وضاحت کی ہے کہ تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے قیام کی کوئی مخالفت نہیں کی۔ قبل ازیں ذرائع کے مطابق حامد خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کسی بھی آئینی ترمیم کیلئے تیار نہیں۔ اسی آئین کے تحت ملٹری کورٹس کی بجائے سپیڈی کورٹس بنائی جائیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی پارلیمانی کمیٹی کے قانونی ماہرین کے اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن کی طرف سے بھی بڑی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے سوال کیا کہ آئین میں ترامیم کے بغیر خصوصی عدالتیں کیسے بن سکتی ہیں؟ اعتزاز احسن نے کہاکہ آئینی ترامیم بہت ناگزیر ہوں تو معمولی کی جائیں۔ آن لائن کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مجوز آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔21 ویں آئینی ترمیم کے لئے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
شریں مزاری

ای پیپر-دی نیشن