• news

کھیلوں کے فروغ کیلئے عالمی باکسر عامر خان کا نیک جذبہ

کھیلوں کو فروغ دے کر انتہا پسندی ختم کی جا سکتی ہے۔ شہباز شریف کی عالمی باکسر عامر خان سے ملاقات‘ عامر خان کی سانحہ پشاور کی مذمت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ کے مثبت کاموں کی ستائش۔
جب معاشرے میں گھٹن اور منفی سرگرمیاں عروج پر ہوں تو مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی اہم ذمہ داری بن جاتا ہے اور اس کام کیلئے کھیلوں کا فروغ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان میں عام لوگوں میں اضافی توانائی اور جذبات کے نکاس کی راہیں خود بخود نکلتی ہیں اور وہ منفی سرگرمیوں سے دور ہو کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہونگے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں انتہا پسند قوتوں اور دہشت گردوں نے نوجوانوں کو کھیل سے میدانوں سے دور کر دیا ان پر صحت مندانہ تفریح کے دروازے بند کر دیئے۔ انکے ہاتھ میں بندوق تھما کر انکی مثبت سرگرمیوں کو منفی راستوں پر ڈال دیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں تفریح کے مواقع ختم ہو گئے میلوں ٹھیلوں پر بھی اب کھیلوں کے مقابلے ناپید ہونے لگے ہیں جس سے کھیلوں کی روایتی سرگرمیاں ختم ہو گئی ہیں۔  اب وقت آگیا ہے کہ پنجاب حکومت امن و امان کی حالت بہتر بناکر اور سکیورٹی بڑھا کر کھیلوں کے ان ویران میدانوں کو پھر سے آباد کرے تاکہ نوجوانوں میں مثبت سوچ بیدار ہو۔ عالمی باکسر عامر خان کو بھی پاکستانی باکسروں کی تربیت کی پیشکش سے پتہ چلتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں کھیلوں کی روایتی گہما گہمی بحال کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن