• news

حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر داخلہ صدارت کرینگے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا اہم مشترکہ اجلاس آج(منگل کو) ہوگا، پانچوں وفاق المدارس کے قائدین شریک ہونگے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایکشن پلان کے تحت مدارس کی رجسٹریشن سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئینگے، حکومت اپنی تجاویز علمائے کرام کے سامنے رکھ کر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کریگی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں حکومت کی پالیسی بارے بریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مدارس بارے کسی قسم کے منفی عزائم نہیں رکھتی البتہ مدارس کی قیادت کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے مدارس بارے حکمت عملی طے کی جائے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کچھ سازشی عناصر بلاوجہ ایسا تاثر دے رہے ہیں جو ملک و ملت کے حق میں نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن