• news

کراچی بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کر دی


کراچی (این این آئی) کراچی بار ایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کر دی ہے۔ پیر کو کراچی بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے 25 سال تک دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کی۔ اس سے قبل دو مرتبہ فوجی عدالتیں قائم کی گئیں،کیا ان کے کوئی نتائج ملے؟ آپریشن ضرب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ حکومت نے فوج کو بلوں کی ادائیگی، ملک پلانٹس لگانے کے کاموں پر لگا دیا ہے۔ موجودہ ججزکو ملٹری افسران جیسا پرٹوکول دیا جائے تو وہ بہتر نتائج دیں گے۔کراچی بارکے نومنتخب صدرنعیم قریشی نے خطاب کرتے کہا فوجی عدالتوں میں بریگیڈیر بیٹھیں گے تو انہیں لولے لنگڑے ججز بھی مل جائینگے۔ ایسے ججز کے پاس اختیارات نہیں ہونگے۔ دیگر رہنماؤں نے کہا فوجی عدالتوں کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ حکومت ججوں ، وکلاء اور گواہوں کو تحفظ فراہم کرے تو کوئی مجرم سزا نہیں بچ پائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن