• news

قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کا اجلاس

لاہور (این این آئی)قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالمجید خان خانان خیل کی سربراہی میں  ہوا جس میں اطہر شاہ گیلانی، ندیم عباس ربیرا، آصف چودھری، ڈاکٹر عباد اللہ، شازیہ اشفاق مٹو، آسیہ ناصر، افتخارالدین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو پنجاب کمپلیکس کی تعمیر، ہائوسنگ اینڈ ورکس، پاکستان کے ترقیاتی منصوبہ جات، جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی، انڈسٹریز اینڈ سمیت دیگر پروڈکشن پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی عبدالمجید خان خانان خیل نے کہا کہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتری کیلئے کام کیا جائے گا جبکہ سہولت کار چھوٹی کمپنیوں کے فنڈز کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے معاملات بھی زیر بحث لائے گئے۔ بعدازاں معزز ممبران نے مذکورہ ترقیاتی منصوبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن