گیس چوری روکنے کے لئے ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے گیس چوروں کے لئے بھی ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سکیم کے تحت کروڑوں روپے گیس چوری کرنے والے طاقتور افراد کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں 175 کروڑ روپے کی گیس چوری کے مقدمات سی این جی مالکان اور صنعتی یونٹ مالکان کے خلاف دائر کئے گئے ہیں لیکن 175 کروڑ روپے میں سے حکومت کو ریکوری صفر فیصد ہوئی ہے۔ اب حکومت نے گیس چوروںکو نیب آرڈیننس کی پری بارگین شق کے تحت نئی ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چوری شدہ گیس کی رقم سے 50 فیصد قومی خزانے میں جمع کرانے والوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں گے۔گیس چوری سے مقدمات میں کئی ارکان پارلیمنٹ ،اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے افراد صحافی، صنعت کار وغیرہ شامل ہیں ان کی لسٹ قائمہ کمیٹی کے پاس بھی ہے۔