افغانستان میں نیٹو مشن کی تکمیل تاریخی سنگ میل ہے: صدر اوباما
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں نیٹو مشن کی تکمیل کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں صدراوباما نے کہا کہ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ ایک ذمہ دارانہ اختتام کی جانب پہنچ رہی ہے۔ اوباما نے گزشتہ تیرہ برسوں میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے 22 سو امریکیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اوباما نے کہاکہ افغانستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز کو چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ یقینی طور پر اپنی قربانیوں سے ملکی دفاع کا تحفظ کریں گے۔ دوسری جانب اوباما کے ناقدین کا کہنا ہے کہ مشن کا اختتام قبل از وقت ہے کیونکہ طالبان مزاحمت کاروں کی مسلح سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور غیر ملکی افواج کی عدم موجودگی میں طالبان کی کارروائیوں میں شدت آ سکتی ہے۔