• news

لیپ ٹاپ حاصل کرنیوالے اسے ساتھ لائیں: ہائیر ایجوکیشن کمشن کی ڈگری لینے کیلئے شرط

اسلام آباد (آن لائن)ہائیر ایجوکیشن کمشن نے ڈگری کے حصول کے لئے لیپ ٹاپ لانا لازمی قرار دے دیا ۔یہ فیصلہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لیپ ٹاپ کی انٹرنیٹ پر فروخت اور چوری ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔ایچ ای سی ترجمان عائشہ اکرام کے مطابق وزیر اعظم  لیپ ٹاپ سکیم میں بعض لیپ ٹاپ چوری ہونے اور انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کی خبروں کی وجہ سے ایچ ای سی نے ڈگری کے حصول کے لئے لیپ ٹاپ لازمی قرار دے دیا ہے اگر کسی کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا تو ایف آئی آر کی کاپی لانا لازمی ہوگی ۔ اگر لیپ ٹاپ خراب ہو تو خراب ٹوٹا ہوا لیپ ٹاپ لانا لازمی ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن