بنگلہ دیش: اپوزیشن جماعتوں کی ملک گیر ہڑتال، جھڑپیں، خاتون ٹیچر جاں بحق
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں بی این پی اور اس کی اتحادی 19 جماعتوں نے جن میں اسلامی گروپس میں شامل ہیں نے رہنمائوں اور کارکنوں کے کیخلاف کریک ڈائون کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی سکیورٹی فورسز پر پتھرائو کیا جھڑپوں میں زخمی ہونیوالی خاتون ٹیچر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان رضوان احمد نے میڈیا کو بتایا بدھ سے لیکر آج تک اپوزیشن کے 400 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ڈھاکہ سمیت کئی شہروں میں کاروباری اور تعلیمی مراکز بند، سڑکیں سنسان رہیں۔ دیسی ساختہ بم حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔