فوجی عدالتیں، اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے تحریک انصاف مشروط طور پر پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی:ذرائع
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے 5 جنوری کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 جنوری کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق اکیسویں آئینی ترمیم منظور کرائی جائے گی اس ترمیم کی منظوری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اکیسویں ترمیم کی منظوری کیلئے مشروط طور پر پارلیمنٹ کا حصہ بنیں گے اور اگر وفاقی حکومت نے جوڈیشل کمشن کے قیام پر لیت و لعل سے کام لیا تو پی ٹی آئی 14جنوری کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آنے کا ارادہ رکھتی ہے۔