• news

درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ انتقال کر گئے

بھٹ شاہ (نامہ نگار) درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 11ویں سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ نثار حسین شاہ کے انتقال پر بھٹ شاہ شہر سوگ میں صبح سے شام 6 بجے تک مکمل بند رہا ۔ ان کی نماز جنازہ درگاہ بھٹائی پر شام 5بجے ادا کی گئی جس میں پی پی پی کے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزمان ، ہزار خان بجارانی، جام مدد علی سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنمائوں، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں مریدوں، عقیدت مندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے  سید نثار حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن