• news

اللہ کرے بلاول مستقبل میں اپنے باپ کے نقش قدم پر چلیں: حافظ حسین

 اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علماء  اسلام ( ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے زرداری نے بلاول کو ماں کی برسی سے روکا، خود باپ کی برسی پر چلے گئے،اللہ کرے مستقبل میں بلاول اپنے باپ کے ’’نقش قدم‘‘ پر چلیں، مان لیا  زرداری کمان اور بلاول تیر، تیر کمان اکٹھے ہوں تو دشمن کو خطرہ ہو تا ہے جب’’ تیر‘‘ اپنے ’’کمان‘‘ سے سات سمندر پار ہو تو پھر کیا خطرہ ہو گا ؟اکیلا’’تیر‘‘ پھر بھی کچھ کر سکتا ہے، ’’کمان‘‘ کچھ بھی نہیں کر سکتا،پاکستان میں ہیپی نیو ائیر ’’پھیکا اور سادہ‘‘ہوتا ہے، اسی لئے عمران لندن جا رہے ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنی’’پرانی  یورپین فیملیز‘‘ کے ساتھ ہی  ہیپی نیو ائیر منانا چاہتا ہے۔ وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔حافظ حسین احمد نے کہا  اگر قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے  جوڈیشل کمشن بن گیا تو عمران قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعلانیہ آئیں گے اگر وہ بیرون ملک سے واپس آ گئے تو انہوں نے کہا  زرداری آگاہ رہیں  مشرف کاکراچی میں اِن ہونا ایسی ’’انہونی‘‘ ہے جس نے ’’ہو‘‘ کے رہنا ہے۔ البتہ زرداری کے لئے مشرف اس وقت زیادہ خطرہ بنیں گے جب مشرف کو کسی ’’مخدوم‘‘ کی ’’آشیر باد ‘‘ حاصل ہو گی۔ بلاول جیسے ان دنوں ’’سیانے‘‘ ہوئے ہیں ویسے بھٹو کی دیگر فیملی پر بھی اسکے اثرات پڑنے لگے ہیں اسی لئے شاید صنم بھٹو غنویٰ اور فاطمہ بھٹو کی بلاول سے صلح کرو ارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن