پرویز مشرف سندھ حکومت گرانے کی پوزیشن میں نہیں: امین فہیم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ایسی پوزیشن میں نہیں کہ وہ سندھ حکومت گرا سکیں۔ مجھے نہیں معلوم پرویز مشرف کے دل میں کیا ہے میں کسی سے ملاقات کروں تو ضروری نہیں کہ سیاسی باتیں بھی کروں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے جلسے میں بلاول سے متعلق جو کہا اسی پر یقین رکھتا ہوں سب ملکر پارٹی کو چلائیں گے تو ہی پی پی پی فعال ہو سکتی ہے۔کارکن جلسے میں بلاول کو سننے کیلئے آئے تھے بلاول نہ آنے پر کارکنوں نے پوچھا۔ پی پی میں اصلاح کرنا ہو گی تو یہ میرا فرض ہے۔ پی پی میں 40 سال سے ہوں، اچھے برے دن بھی دیکھے ہیں بلاول سے پارٹی مسائل سے متعلق بات نہیں ہوئی۔ اسلام آباد کے دھرنوں سے غیر جمہوری اقدام ہو سکتا تھا جو پی پی کو قبول نہیں تھا۔ ان دھرنوں سے وفاقی حکومت کمزور ہوئی۔ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی حمایت نہ کرتی تو اس کی پوزیشن کمزور ہو جاتی اس سوال پر بلاول نے اپنے پیغام میں لکھا ہے آمر کا جو یار ہے وہ غدار ہے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف کا یار نہیں اگر میں مشرف کا یار ہوں تو مشرف کو گارڈ آف آنر دیکر کس نے رخصت کیا؟۔