حکومت درست فیصلے کر رہی ہے، نئے الیکشن نہیں دیکھ رہا: یوسف گیلانی
وہاڑی‘ بوریوالا (نامہ نگاران) سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب بھی پارلیمنٹ میں فیصلے نہ ہوں توہمیشہ تیسری قوت اس کا فائدہ اٹھاتی ہے ہم نے اپنی حکومت میں تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہی کیے اور کہا تمام سیاسی قائدین اور عسکری قیادت نے دہشتگردوں کو مکمل طور پر کچلنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے فوجی عدالتوں کی ملک کے مخصوص حالات کے پیش نظر حمایت کی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالتوں کی مخالفت نہیں کی بلکہ عدالتوں کو اپنے مینڈیٹ تک محدود رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حکومت درست فیصلے کر رہی ہے نئے الیکشن نہیں دیکھ رہا سیاستدان ملکی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فیصلے نہیں کرینگے تو پھر کوئی اور کریگا۔