چھوٹے کاشتکاروں کو گندم کے بیج مفت، کھاد 50 فیصد قیمت پر دینگے: پرویز خٹک
پشاور(این این آئی)خیبرپی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اگلے مالی سال سے چھوٹے کاشتکاروں کو گندم کے ترقی دادہ بیج بالکل مفت اور نامیاتی کھاد پچاس فیصد کم قیمت پر مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ہماری واحد شرط یہ ہوگی کہ کاشتکاروں کو آدھی گندم صوبائی حکومت کو فروخت کرنا ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا صوبے کو گندم کی ضروریات میں خود کفیل بنانے کیلئے ہم وسائل سے بڑھ کر اقدامات سے گریز نہیں کرینگے وہ ترناب فارم پشاور میں صوبے کے مختلف مقامات پربنجر زمین ہموار اور قابل کاشت بنانے کیلئے نئے خریدے گئے 17 جدید بلڈوزر محکمہ زراعت کو حوالے کرنے اور شمسی ٹیوب ویلوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا شمسی ٹیوب ویلوں کا 75 فیصد خرچہ حکومت برداشت کریگی ۔