• news

ادبی خبریں و تبصرے

”دہشت گردی اور میڈیا کا کردار“ پر حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام سیمینار
حلقہ ارباب ذوق کے اجلاس میں ”دہشت گردی اور میڈیا کا کردار“ پر قاضی جاوید کی صدارت میں معروف صحافی اور کالم نگار سلمان عابد نے کلیدی مضمون میں تفصیلی اظہار خیال کیا۔اس کے بعد ادیبوں اور شعراءنے بھی گفتگو میں حصہ لیا اور سوالات پوچھے۔ گفتگو کا مجموعی تاثر یہ تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میڈیا کو اپنا ضابطہ اخلاق مقرر کرنا چاہئے اور نہایت سنجیدگی سے فیصلہ کرنا چاہئے کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں ناظرین اور قارئین تک کیا پہنچنا چاہئے۔ اگر ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقات کو میڈیا میں تسلسل کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا جاتا رہا تو معاشرے میںایک توازن بحال ہو گا۔تقریب میں سانحہ پشاور کے حوالے سے محفل مشاعرہ کاانعقاد کیا گیاجس میں سانحہ پشاور کے حوالے سے ڈاکٹر غافر شہزاد، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، حسنین بخاری، علی اصغر عباس، زاہدہ ہما، احمد علیم،زاہدہ جبیں راﺅ،علی شاہ، علیم احسن،سلمیٰ افتخار،حکیم سلیم اخترنے اپنے کلمات پیش کیے ۔مقررین اور شرکاءمیں زاہد مسعود، علی اصغر عباس، احمد علیم، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، فرحت عباس شاہ، ڈاکٹڑ غافر شہزاد،شفیق احمد خان، حسنین بخاری، ڈاکٹر افخار بخاری،جمیل احمد عدیل،ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، ڈاکٹر امجد طفیل،حسین شمس،احسان الٰہی، علی شاہ، حکیم سلیم اختر، سلمیٰ افتخار،محمد عدنان خالد، یاسر رضوان، طارق کامران، شہزاد فراموش،اشرف سلیم، فیضان رشید،محمد جمیل، علیم احسن،ایوب عافی،قاضی محمد ارشد بھٹی،محمد فہد خان برکی،سلمان نور، تابش علائی،فیصل محمود،سید علی مصحف،زوار حسین کامریڈ، عبدالوحید، عمر اقبال عمر،مبشر ظفر، بختاور علی اور دیگر احباب شامل تھے ۔

کیپشن: حلقہ ارباب ذوق کے اجلاس میں قاضی جاوید، سلمان عابد اور ڈاکٹر غافر شہزاد ”دہشت گردی اور میڈیا کا کردار“ پر اظہار خیال کرتے ہوئے
”ملک مقبول احمد کی ادبی خدمات“ شائع ہوگئی
معروف محقق، دانشور، ادےب، مصنف، سفر نامہ نگار، مو¿رخ اور پبلشر ملک مقبول احمد چےئرمین مقبول اکےڈمی کی علمی، ادبی خدماست، تصنےفات کے تذکرہ، تجزیہ اور تنقیدی جائزہ پر مبنی ساوےد ہ محبوب کی کتاب ”ملک مقبول احمد کی ادبی خدمات“ مقبول بکس کے تحت انتہائی دےدہ زےب سرورق اور خوبصورت طباعت سے آراستہ ہو کر شائع ہو گئی۔ کتاب میں ملک مقبول احمد کی سترسالہ ادبی خدمات، ان کے مختصر سوانحی خاکے، خاندانی پس منظر، والدےن، تعلےم و تربےت، عملی زندگی، اولاد، اعزازات، تصنیفات و تالےفات، ان کی تخلیقی جہات، سوانح عمری ”سفرجاری ہے“ پر تجزیہ، ”سےاحت نامہ ترکی“ کا تجزےاتی مطالعہ، ”سفر آرزو“ کا اجمالی جائزہ، ملک مقبول احمد کی خاکہ نگاری کا جائزہ۔ ”50نامورادبی شخصےات“ کا تنقیدی جائزہ، ”شناسا ادبی چہرے“ کا تجزیہ، ”ملک مقبول احمد بحیثیت سےرت نگار“، کتاب ”سرورکائنات“ کا تنقیدی جائزہ، ملک مقبول احمد کی مقبولےت، ”پذیرائی“ اےک جائزہ، ”شناسائی“ تجزےاتی مطالعہ، ”ادب شناسی“ جائزہ، ملک مقبول احمد بطور تلخےص نگار و مرتب، ”نیا علم شفاءبخشی“ جائزہ، کے علاوہ اُن کی دےگر لاتعداد تخلےقات پر تفصیلی تبصرہ کیا گیا ہے۔ 263صفحات پر مشتمل اس ادبی تجزیہ کی کتاب پر ڈاکٹر طاہر تونسوی، ڈاکٹر انور سدےد اور پروفےسرجمیل آذر نے تبصرہ کیا ہے۔ جبکہ کتاب میں ملک مقبول احمد کے حسن انتخاب کا بھی تذکرہ شامل ہے۔ کتاب ملک مقبول احمدکی ادبی خدمات پر اےم .فل کی تکمیل کے لئے موصوفہ ساوےدہ محبوب نے لکھی ہے ۔یہ کتاب مقبول بکس 10دےال سنگھ مینشن مال روڈ، لاہور فون 04237357058 سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن