وحشی درندے ہمیں حصول تعلیم سے نہیں روک سکتے، آرمی پبلک سکول پشاور کے طالب علم کا عزم شہباز شریف واقعہ کی تفصیلات سن کر آبدیدہ ہو گئے
لاہور(خصوصی رپورٹر)آرمی پبلک سکول پشاور کے طلبا نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو 16دسمبر کو سکول میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بد ترین واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ معصوم بچوں کی زبانی بربریت اور اندوہناک واقعہ کی تفصیلات سن کر وزیراعلیٰ کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ بچوں پر ہونے والے ظلم نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا اور ہر دل زخمی ہے۔انہوں نے بچوں کے حوصلے، ہمت ، جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بچوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ بچے قوم کے ہیرو ہیں۔ ایک موقع پر معصوم بچے نے کہاکہ وحشی درندے ہمیں حصول تعلیم سے نہیں روک سکتے۔