• news

کرپشن پر کئی افسر معطل کر چکا، عابد شیر علی کے دعویٰ پر کئی سینیٹرز نے ثبوت مانگ لئے سینٹ کمیٹی میں دلچسپ صورتحال

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں منگل کو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیر مملکت عابد شیر علی نے دعویٰ کیا وہ کرپشن کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور کھلی کچہریوں میںکئی افسروں کو معطل کر چکے ہیں، اس پر دو سینیٹروں نے ثبو ت پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے اپنے افسران کو ہدایت کی تمام دستاویزی ثبوت ان سینیٹرز کو پیش کئے جائیں۔ بعض سینیٹرز نے کئی معطل افسران کی فوری بحالی اور چھوٹے ملازمین کو نشانہ بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن