• news

سیالکوٹ: ایک ماہ قبل بنک ڈکیتی کی ماسٹر مائنڈ خاتون منیجر آپریشن نکلی 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ کے نجی بینک میں ایک ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کی ماسٹر مائند بنک کی خاتون آپریشن منیجر نکلی۔ ملزموں کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن عرفان طارق نے انکشاف کیا کہ سیالکوٹ کے نجی بینک کی منیجر بشریٰ نے نجم نامی شخص اور دو افراد کے ساتھ مل کر پلان ترتیب دیا جس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل رات دس بجے پیسوں کی کمی کا بہانہ کر کے بنک کھلا رکھا گیا اور جنریٹر کے تار کاٹ دیئے گئے۔ بجلی جانے اور جنریٹر کے نہ چلنے پر جب گارڈ بنک سے باہر آئے تو وہاں موجود ملزمان اسلحہ کے زور پر  داخل ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن