سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت 182روپے من برقرار رکھنے کا حکم دیدیا
کراچی(نوائے وقت نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں شوگر ملز مالکان کی گنے کی قیمت کم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی اور گنے کی مقرر کردہ قیمت برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ نے شوگر ملز مالکان کی گنے کی قیمت کم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی اور درخواست پر حکم امتناع ختم کرتے ہوئے گنے کی کرشنگ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پر چینی کی قیمت بڑھانے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔ عدالت نے گنے کی قیمت 182 روپے فی من برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ شوگر ملز مالکان نے گنے کی قیمت کم کرنے یا چینی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔