• news

معروف ادیب پروفیسر صابر لودھی انتقال کر گئے، سپردخاک، رسم قل آج ادا کی جائے گی

لاہور (ادبی رپورٹر) معروف ادیب پروفیسر صابر لودھی گذشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ پنجابی اور اردو کی معروف افسانہ اور ناول نگار فرخندہ لودھی کے شوہر تھے۔ وہ مختصر عرصہ کیلئے اوکاڑہ اور ساہیوال میں تعینات رہے جس کے بعد وہ گورنمنٹ کالج لاہور سے منسلک ہوئے اور وہاں سے بیسویں گریڈ میں ریٹائر ہوئے وہ گورنمنٹ کالج میں علم و ادب سے وابستہ تمام تقریبات کے انچارج بھی رہے۔ انکی خاکوں کی کتاب بھلایا نہ جائے گا بہت مقبول ہوئی جبکہ آجکل معروف ادبی رسالے الحمرا میں انکی خود نوشت شائع ہو رہی تھی۔ انہیں خیابان امین قبرستان واپڈا ٹاؤن میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انکی رسم قل آج بروز بدھ 140 ایچ ٹو واپڈا ٹاؤن میں 12 بجے ادا کی جائے گی۔ معروف بزرگ ادیب و شاعر ڈاکٹر انور سدید نے پروفیسر صابر لودھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور پسماندگان سے تعزیت کی۔

ای پیپر-دی نیشن