• news

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات ستمبر سے پہلے نہیں ہو سکتے: قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمشن

اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمشن عثمان علی نے کہا ہے کہ  خیبر پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم اپریل تک فعال نہ ہونے پر  اپریل کے  آخر میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائیگا،  خیبر پی کے میں ستمبر سے پہلے بلدیاتی الیکشن  نہیں ہوسکتا،  پنجاب میں اب تک 31 حلقہ بندیوں کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں، مکمل ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائیگا، سندھ کے بلدیاتی نظام میں مسائل ہیں، حل کے لئے کمیٹی بنا دی، چیف الیکشن کمشنر کیلئے  نئی 3000سی سی گاڑی  کی سمری وزیراعظم سے  منظور کروانے کیلئے کبھی بھی دبائوڈنہیں ڈالا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار رضا خان کی زیرصدارت تینوں صوبوں کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔  اجلاس میں تینوں صوبوں کے بلدیاتی سیکرٹری نادرا حکام  ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ پرنٹنگ کارپوریشن  چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔ قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہا کہ خیبر پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم اپریل تک نصب ہوگیا تو بائیو میٹرک کے ذریعے انتخابات کرائے جائینگے۔ الیکشن کمشن میں پانچ گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں 2013ء کے انتخابات کی مبینہ دھاندلیوں کا کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی کوئی اہم پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

ای پیپر-دی نیشن