بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہو گی، انتظامات مکمل
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے پر پولنگ آج ہو گی جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق 6 بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے پر پولنگ آج ہو گی جس کے لئے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 13 مخصوص نشستوں کے لیے ایک ہزار 4 سو 82 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ کوئٹہ کی 20 مخصوص نشستوں پر 168 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔ انتخابات کے لیے کوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ بیلٹ پیرز اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گا۔ مجموعی طور پر صوبے کی1486 نشستیں ہیں جن میں کسان کی 769 جبکہ مزدور کی نشستوں کی تعداد379 ہے۔ واضح رہے کہ 390 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے ہیں اس تناظر میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔