پرچون سطح پر چینی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کلو اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 130 روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 5150 روپے سے بڑھ کر 5280 روپے ہو گیا۔ اس طرح پرچون سطح پر بھی ایک کلو چینی کی قیمت میں 1.50 روپے اضافہ ہو گیا اور اسکا ریٹ 55.50 روپے سے بڑھ کر 57 روپے ہو گیا۔ ایک ہفتے میں پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا۔ ایک ہفتہ قبل ایک کلو چینی کی قیمت 53 روپے تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں وافر چینی اور شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن شروع کئے جانے کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔