• news

صافی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، اہلکار شہید، جمرود میں ایک دہشت گرد مارا گیا

پشاور+ کرم ایجنسی+ خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) تحصیل صافی کے علاقے قندارو گڑھی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے علاقے کا گھیرائو کر کے کارروائی شروع کر دی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جمرود کے علاقے غنڈئی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ایف سی کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ ادھر کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے دو سرکاری سکول جلا دئیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقوں منڈان اور کنڈالی بابا میں دہشت گردوں نے دو سرکاری پرائمری سکولوں کو آگ لگا دی۔ دونوں سکول مکمل طور پر جل گئے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کرم ایجنسی میں دہشت گرد 60 سے زائد سرکاری سکولوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن