• news

مسلم لیگ ن نے متوقع بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) نے آنے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اورپارٹی کو پرائمری مسلم لیگ کی سطح پر منظم اور فعال بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جن میں متحرک کارکنوں کو شامل کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ مسلم لیگ ن لاہور کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر لاہور پرویز ملک نے کی۔ اجلاس میں سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز، اظہر فاروقی، نذیرخان سواتی، عامر خان و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز ایم این اے کی کارکنوں سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتوں کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے زیادہ سے زیادہ کارنوں کو اکاموڈیٹ کرنے کے لئے سیل بنائے جائیں جو کارکنوں کی ٹریننگ، ویلفیئر اور انہیں سرکاری کمیٹیوں میں شامل کرنے کے لئے سفارشات تیارکریں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کارکنوں کو اپنے حلقوں میں جن مشکلات کا سامنا ہے انہیں حل کرنے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کا بندوبست کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن