سپریم کورٹ: آزمائشی سول جج ارشد علی کی جوڈیشل اپیلنٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے آزمائشی سول جج ارشد علی کی جانب سے جوڈیشل اپیلنٹ ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل خارج کر دی۔ ارشد علی کو 2009ء میں دو سال کیلئے بطور آزمائشی سول جج بھرتی کیا گیا۔ سیشن جج قصور کے سپرنٹنڈنٹ کیساتھ ارشد علی کا جھگڑا ہوا جس پر سپرنٹنڈنٹ نے درخواست دائر کی تھی۔