سکیورٹی اداروں نے سکھر سنٹرل جیل کے حفاظتی انتظامات کو ناکافی قرار دیدیا
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی اداروں نے سکھر سنٹرل جیل کی سکیورٹی ناکافی قرار دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سکھر سنٹرل جیل میں خطرناک قیدی موجود ہیں۔ 92 قیدی پھانسی کی سزا کے منتظر ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پھانسی کے 7 قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔