چیئرمین اوگرا نے کرپشن مقدمات میں خلاف ضابطہ 1.70 کروڑ روپے خرچ کئے:آڈٹ رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن) وزارت قانون و انصاف سے اجازت لئے بغیر اوگرا چیئرمین کی طرف سے وکلاء کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر آڈٹ رپورٹ میں شدید اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور حکومت کو ہدایت کی گئی ہے خزانے کو بیدردی سے نقصان پہنچانے پر چیئرمین اوگرا کیخلاف انضباطی و تادیبی کارروائی کی جائے۔ ایڈووکیٹ افتخار گیلانی کو ایس ایم سی کیس میں 38 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے گئے ۔