• news

ایران گیس منصوبہ: جرمانے کی مدت میں توسیع ہوگئی: وزیر مملکت پٹرولیم

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت پٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال نے کہا ہے  پاکستان ایران گیس منصوبہ ختم نہیں ہوا ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور حکومت کا منصوبہ ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پابندیاں ختم ہونے کے بعد منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سینٹ  قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا  دونوں ممالک کے مابین باہمی پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے معاملات حل کر لئے گئے ہیں اور منصوبے پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والے جرمانے کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ملک میں گیس کی کمی ہے حکومت ملکی طلب کو پورا کرنے کیلئے ایل این جی و دیگر منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن