• news

ترکی کا اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کے 2 ہزار خاندانوں کی کفالت کا اعلان

غزہ (این این آئی)ترک حکومت نے رواں سال غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونیوالے 2000 خاندانوں کی فی خاندان 100 ڈالر کی امداد سے کفالت کرنے کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی جانب سے فلسطینی شہداء کے خاندانوں کی کفالت کا اعلان فلسطینی وزارت برائے سماجی امور کیساتھ تعاون کے ایک سمجھوتے کے تحت کیا گیا ہے۔ ترک حکومت ہلال احمر ترکی کے توسط سے غزہ کی پٹی کے شہداء کے 200 یتیم بچوں کی کفالت کریگی۔ترک حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف ابراہیم نے کہا  امید ہے ترکی کے اس اقدام کو دوسرے مسلمان ممالک بھی اپنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن