پرویز مشرف سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں: نثار کھوڑو
لاڑکانہ (آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے مشرف سے مل جائیں، یہ ہو نہیں سکتا، پرویز مشرف سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے،الطاف حسین اپنی سیاست کرتے رہیں ،پی پی عوامی کی جماعت ہے اور انتخابات میں عوام ہی پی پی کو منتخب کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوجی عدالتیں جمہوری حکومت میں تصور کے خلاف ہیں اگر فوجی عدالتیں بنیں تو وہ مختصر مدت کے لئے ہوں اور ان کا کوئی غلط استعمال نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا ہم انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گے۔ پی پی عوامی جماعت ہے اور اسے عوام ہی انتخابات میں منتخب کریں گے۔