فوجی عدالتوں کی حمایت، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون جاری رہے گا: زرداری
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے فوجی عدالتوں کی حمایت کردی۔ سابق صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوکر ہی سانحہ پشاور کے زخم بھر سکتے ہیں۔ فوجی عدالتوں سے قبل طریقہ کار وضع کیا جائے۔