کامونکے: دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص کی زندگی شناختی کارڈ کی معیاد کے ساتھ ہی ختم ہوگئی
کامونکے (نامہ نگار) سڑک عبور کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔ معمر شخص کے شناختی کارڈ پر درج تاریخ ہی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا۔گذشتہ سہ پہر جہلم کا ساٹھ سالہ طارق ولد محمد شفیع سکنہ مشین محلہ جہلم پرچی بس سٹاپ پر اتر کر جی ٹی روڈ عبور کر رہا تھا اچانک اسے دل کا شدید دورہ پڑا وہ سڑک کے درمیان ہی گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی جیب سے برآمد شناختی کارڈ کی مدت تاریخ 31-12-14 درج تھی جو اس کی زندگی کی بھی آخری تاریخ بن گئی۔