• news

خیبر پی کے حالت جنگ میں ہے، افغان مہاجرین صوبے پر بوجھ ہیں:پرویزخٹک

پشاور (نوائے وقت نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبہ حالت جنگ میں ہے، افغان مہاجرین صوبہ پر بوجھ ہیں۔ نوشہرہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ حالت جنگ میں ہے اور افغان مہاجرین صوبے کے ساتھ دیگر انفرسٹرکچر پر بوجھ ہیں۔ وفاقی حکومت افغان مہاجرین کی واپسی اور انہیں صوبے سے باہرکیمپوں میں منتقل کرنے سے متعلق اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نوشہرہ کے صحافیوں کی میڈیا کالونی کی اراضی کیلئے ایک کروڑ تین لاکھ روپے کی منظوری بھی دی۔

ای پیپر-دی نیشن