• news

سعودی عرب: ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں وسط اکتوبر سے اب تک 13 ویں پاکستانی کا سر قلم

ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں بدھ کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس اکتوبر سے اب تک سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے الزامات کے تحت  13 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے، مجموعی طور پر یہ تعداد 87 غیرملکیوں پر مشتمل ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تازہ ترین سزا صدر الدین سعید اللہ خان  پاکستانی شہری کو دی گئی جسے بڑی مقدارمیں ہیروئین برآمد ہونے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ بیان میں بتایا گیا کہ رواں برس اکتوبر میں اسلامی سال کے اختتام پر سعودی عرب کے حکام نے اٹھارہ کلوگرام ہیروئین ضبط کی۔ اقوام متحدہ کے مطابق خلیجی ممالک حالیہ برسوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے حوالے سے اہم مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، تاہم سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن