ڈیرہ غازی خان اور کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
ڈیرہ غازی خان + کوئٹہ (آئی این پی) ڈیرہ غازی خان اور کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دونوں واقعات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سریاب روڈ پر ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کار سوار 2افراد شدید زخمی ہو گئے اور بعدازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں ججز کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔