• news

پیپلز پارٹی کا مجوزہ فوجی عدالتوں کی مدت ایک برس کرنے پر اصرار

اسلام آباد (جاوید صدیق) پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے ٹرائل کیلئے مجوزہ فوجی عدالتوں کی مدت ایک سال کرنے پر اصرار کررہی ہے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے ارکان نے کئی تحفظات کا اظہار کیا اور اس رائے کا اظہار کیا کہ آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتیں قائم کرنے کی بجائے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے فوجی عدالتیں قائم کرلی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے بعض ارکان نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ بلوچستان میں برپا تخریب کاری میں ملوث افراد کا بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہوسکتا ہے جس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن