سردار نصراللہ مسلم لیگ کونسل کے چیئرمین، نعیم چٹھہ مرکزی صدر منتخب
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ کونسل نے سردار نصراللہ کو پارٹی کا چیئرمین اور چودھری نعیم حسین چٹھہ کو مرکزی صدر منتخب کرلیا ہے جبکہ گوہر کرامت علی خان سیکرٹری جنرل، توصیف بھٹی صدر پنجاب اور وحید مغل کو صدر مسلم لیگ کونسل امریکہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان کونسل مسلم لیگ کے چیئرمین سردار نصر اللہ اور صدر چودھری نعیم حسین چٹھہ نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ن، ق، ف، ج سمیت متعدد ی مسلم لیگی دھڑے موجود ہیں لیکن وہ قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور کردار پر عمل کرنے کی بجائے اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔ فوجی عدالتیں ضروری ہیں انکے ذریعے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جا سکے گا۔