• news

چین رواں سال پاکستان کو راڈار پر نظر نہ آنیوالے تین جنگی ہیلی کاپٹر دیگا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان کو پرانے دوست چین سے نئے سال میں بڑاتحفہ ملنے کا امکان ہے۔ اس سال 3 زی 10 جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل ہوں گے، اس سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائےگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کے زی 10 نامی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اینٹی ٹینک جنگی ہیلی کاپٹر زی10 راڈار میں آئے بغیر دشمن کے علاقے میں 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زی 10 فضا سے فضا اور فضا سے زمین میں مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی چین سے چند زی 9 ہیلی کاپٹر خرید چکا ہے۔ زی 10 کے پاک آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھ جائےگی۔ اس سے قبل پاکستان دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز میں بڑے پیمانے پر جنگی ہیلی کاپٹرز کوبرا کا نہایت موثر استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
جنگی ہیلی کاپٹر

ای پیپر-دی نیشن