• news

2014ئ: پٹرول کی قیمت میں 34 روپے 28 پیسے کمی ہوئی

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ سال 2014 کے دوران امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 4.37 فیصد کم ہوئی۔ یکم جنوری 2014ءکو ایک امریکی ڈالر کی قیمت 105.25 جو 31 دسمبر کو 4 روپے 60 پیسے کی کمی سے 100.65 روپے تک پہنچ گئی۔ امریکی ڈالر کی قدر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہونے کا اثر براہ راست اشیاءضروریہ پر تو مرتب نہیں ہوا تاہم ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بلاواسطہ اور بلواسطہ اثرات پٹرولیم مصنوعات، سونے اور چاندی کی قیمتوں پر مرتب ہوئے۔ یکم جنوری 2014ءکو ایک تولہ سونے کی پاکستانی روپوں میں قیمت 47717 روپے تھی جو 31 دسمبر 2014ءکو 3096 روپے کی کمی سے 44622 روپے تک پہنچ گئی۔ یکم جنوری 2014ءکو ایک تولہ چاندی کی قیمت 771 روپے تھی جو 31 دسمبر 2014ءکو 179 روپے کی کمی سے 592 روپے تک پہنچ گئی۔ یکم جنوری 2014ءکو ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 112.76 روپے، ڈیزل کی قیمت 116.75 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 108 روپے اور ایچ او بی سی کی قیمت 141.23 روپے تھی جبکہ 31 دسمبر کو ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 78.28 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 86.23 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 71.92 روپے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت 92.13 روپے ہوگئی۔
امریکی ڈالر قدر

ای پیپر-دی نیشن