لاہور ائرپورٹ پر پی آئی اے افسروں کا یوسف گیلانی کو پروٹوکول، پروازوں کی تاخیر، مسافروں کے سٹیشن ماسٹر منظور جونیئر کو دھکے، نیچے گرا دیا
لاہور (آئی این پی) پی آئی اے افسران کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ائرپورٹ پر پروٹوکول دینا مہنگا پڑ گیا، پروازوں کی روانگی میں تاخیر اور رش کے باعث مسافروں نے پی آئی اے کے سٹیشن منیجر منظور جونیئر کو دھکے دیکر نیچے گرادیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یوسف رضا گیلانی ائرپورٹ پہنچے تو پی آئی اے افسران اور عملے نے آگے بڑھ کر انکا استقبال کیا۔اس دوران گھنٹوں نظرانداز ہونے والے مسافر غصے سے لال پیلے ہوگئے اور موقع پر موجود پی آئی اے کے سٹیشن منیجر منظور حسین جونیئر پر چڑھائی کردی اور وہ دھکم پیل سے گر پڑے۔ موقع پر موجود عملہ منظور جونیئر کو بچانے کی بجائے اپنی جان چھڑوا کر موقع سے فرار ہوگیا۔
پروٹوکول / دھکے