2017 ء تک ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں حبکو اور پیپکو کے تحت ’’ویل ہیڈ گیس‘‘ کے ذریعہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر غور کیا گیا جبکہ حبکو کے تحت گیس کے ذریعے ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی قلیل المیعاد ایک دوسرے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2017ء تک طویل میعاد کے منصوبے کے تحت ایل این جی کے ذریعہ 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی۔ اسکے پلانٹ حویلی بہادر جنگ‘ بلوکی‘ شاہدرہ لاہور میں لگائے جائیں گے۔