سانحہ کوٹ رادھا کشن : نامکمل چالان کی وجہ سے 59 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
لاہور ( این این آئی) سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 59 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کا چالان مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کی۔ 59ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ملزمان کے نامکمل چالان کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کا چالان مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ عدالت نے گواہاں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی۔