صدر نے مچھ جیل میں متحدہ کے سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی
کوئٹہ (این این آئی) صدر ممنون حسین نے مچھ جیل میں سزائے موت کے 14قیدیوں میں سے ایک مجرم کی معافی کی اپیل مسترد کردی ہے جبکہ باقی 13سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلیں صدر کے پاس موجود ہیں ان کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل مچھ میں پہلے مرحلے میں 14قیدیوں کی سزائے موت معاف کرنے کی اپیلیں صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی ان میں سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے کارکن صولت مرزا کی معافی کی اپیل مسترد ہوگئی جس کی اطلاع وفاقی وزرات داخلہ نے سندھ اور بلوچستان کی محکمہ داخلہ کو اطلاع دیدی ہے۔