ائر کموڈو ر عمران خالدکو ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان نے ائر کموڈور عمران خالدکو ائر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ائر وائس مارشل عمران خالد نے پاکستان ائر فورس میںنومبر1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے پاکستان ائرفورس اکیڈمی کے کالج آف فلائنگ ٹریننگ اورفلائنگ سکواڈرن کی کمانڈ کی۔وہ ائرہیڈکوارٹرز اسلام آ باد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائر سٹاف (ٹریننگ آفیسر)اور چیف آف ائر سٹاف کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔