بھارتی پولیس نے راجستھان میں زیر تعلیم 10 کشمیری طلباء کو گرفتارکرلیا
راجستھان (آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کی نمزیونیورسٹی میں پر تشدد مظاہروںکے بعد بھارتی پولیس نے 10کشمیری طلبہ کو بلاوجہ گرفتار کر لیا ۔تصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے ہوسٹل میںطلباء نئے سال 2015کے حوالے سے جشن منارہے تھے کہ انتظامیہ نے ہوسٹل کے اے اور بی بلاک پر پابندی عائد کی جس پر طلبہ نے شدید اعتراض کیا اور اس دوران طلبہ اور یونیورسٹی کے سیکورٹی کے عملے کے درمیان تلخ کلامی اورہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا جس نے دس کشمیری طلبہ کو بلا جواز طورپر گرفتار کر لیا ۔ اگرچہ وہ اس معاملے میں ملوث بھی نہیں تھے۔طلبا ء کا کہنا تھا کہ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب سیکورٹی اہلکاروںنے طلبہ کوزدو کوب کیا جس سے ایک طالب علم کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔