• news

پرویز مشرف کا سیاست میں متحرک ہونے کا حتمی فیصلہ

کراچی(رپورٹ: شہزاد چغتائی) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف اسلام آباد کو سیاسی مستقر بنائیں گے اور سیاست میں اہم اور فعال کردار ادا کریں گے۔ سابق صدر 14 جنوری تک کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوجائیں گے جہاں وہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور رہنمائوں سے ملاقات اور مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے سیاست میں متحرک ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی اننگز کے آغاز پر چوہدری شجاعت حسین‘ امین فہیم اور پیر پگارا سے ملاقات کرکے سب کو چونکا دیا تھا۔ جس پر آصف زرداری نے ان پر سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں پرویز مشرف سے خوفزدہ دکھائی دیتی ہیں اور آصف علی زرداری نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پرویز مشرف کی شکایت کی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ چک شہزاد میں پرویز مشرف کی رہائش گاہ جوکہ سب جیل قرار دی گئی تھی وہ اب ملکی سیاست کا مرکز بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن