ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ منائی گئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں تقریبات
لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار+ لیڈی رپورٹر+ نمائندگان+ ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی گذشتہ روز سالگرہ منائی گئی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف شہروں میں کیک کاٹے گئے، تقریبات میں پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریبات میں مقررین نے بھٹو کے افکار پر روشنی ڈالی۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد کی طرف سے پارٹی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام جدت پسند، سیاسی قائد تھے اور انہوں نے شدت پسندی کے خلاف جدوجہد کی۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت متحد ہیں۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کے سیکرٹریٹ واقع گلبرگ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پنجاب کی صدر بیلم حسنین نے دیگر رہنما¶ں صغیرہ اسلام، فائزہ ملک، نیلم اعوان، فرخندہ ملک، ناصرہ شوکت، مہ پارہ صفدر اور دیگر کے ہمراہ کیک کاٹا اور پارٹی کے بانی قائد کی قومی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی لاہور کی تقریب میں جیالے سالگرہ کا کیک کٹتے ہی حسب روایت کیک پر ٹوٹ پڑے۔ جیالوں نے منتظمین سے کیک چھین لیا اور کیک کیلئے دست و گریبان ہو گئے۔ دو جیالوں نے کیک کیلئے ایک دوسرے کو مکے اور ٹھڈے مارے۔ دونوں کو وہاں موجود پی پی پی ورکرز نے بمشکل چھڑایا۔ اردگرد کے علاقوں میں چھوٹے بچے بھی تقریب میں پہنچ گئے جنہوں نے کیک کی لوٹ مار میں بھرپور حصہ لیا۔ پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق ڈیرہ میاں انصر عباس بھٹی پر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کے بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پےپلز پارٹی کے زےر اہتمام ےہاںہائےڈ پارک فوارہ چوک مےں شہےد ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقرےب ہوئی جس مےں سالگرہ کا کےک کاٹا گےا۔ اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی سےکرٹری جنرل محمد ارشد مہند، اختر حسین بٹ و دےگر رہنماﺅں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غرےب عوام کو اےک شعور دےا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد، ساہیوال اور دیگر شہروں میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
بھٹو/ سالگرہ منائی گئی