• news

اورکزئی : والی بال میچ میں دھماکہ‘ 5 جاں بحق‘ دتہ خیل میں ڈرون حملہ‘ آٹھ دہشت گرد ہلاک

اورکزئی ایجنسی+ کوئٹہ (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) لوئر اورکزئی میں والی بال میچ کے دوران دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 8 دہشت گرد ہلاک 3 زخمی ہوئے۔ زیارت میں فورسز کی کارروائی کے دوران 2شدت گرد مارے گئے اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کے مبینہ گراو¿نڈ میں نوجوان میچ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بم زمین میں دبایا گیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے بھی 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ کسی گروپی یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی شہباز شریف، وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک ‘ سراج الحق‘ فضل الرحمن‘ عمران خان اور دیگر نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 2015ء کے پہلے ڈرون حملے میں امریکی جاسوس طیارے نے 2 میزائل داغے حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادراور ازبک کمانڈر عثمان کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ وفاقی حکومت نے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے پاکستان کی خودمختاری ی کیخلاف ہیں انہیں بند کیا جائے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی اداروں نے پنجگور میں کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ 15 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تحصیل شبقدر میں 60 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کے دوران 250 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مہمند میں سرچ آپریشن کے دوران مکان میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید متعدد زخمی ہو گئے۔ بھکر میں سرچ آپریشن کے دوران 26 سیالکوٹ سے 20 سمبڑیال سے 8، کسووال سے 5 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کرکے گیس پائپ لائن تباہ کر دی گئی جس سے پیرکوہ کے کئی علاقوں میں سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ کوئٹہ کی موسیٰ کالونی میں دھماکے میں ہلاک شخص دہشت گرد نکلا ایس ایس پی آپریشنز اعتزاز گوراپر........ کے مطابق دہشت گردی دھماکہ خیز مواد لیکر جا رہا تھا دھماکے میں تقریباً ایک کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ہلاکت دھماکہ خیز مواد ہاتھ میں پھٹنے سے ہوئی۔
بم دھماکہ / ڈرون حملہ









ای پیپر-دی نیشن